Wed, September 16, 2026

بیلجیئم نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ کر لیا، اسرائیل پر سخت پابندیاں بھی لگانے کا اعلان

بیلجیئم نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ کر لیا، اسرائیل پر سخت پابندیاں بھی لگانے کا اعلان

اوسلو :بیلجیئم نے اعلان کیا ہے کہ وہ فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرے گا۔ بیلجیئم کے وزیر خارجہ میکسم پریوٹ نے بتایا کہ یہ اعلان وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اس مہینے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف 12 سخت پابندیاں نافذ کی جا رہی ہیں جن میں غیر قانونی اسرائیلی آبادکاریوں سے بننے والی اشیاء کی درآمد پر پابندی، اسرائیلی کمپنیوں کے ساتھ سرکاری معاہدوں کا دوبارہ جائزہ، اور اسرائیلی پروازوں اور ٹرانزٹ پر پابندی شامل ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ پابندیاں اسرائیل کی حکومت کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں پر دباؤ میں لانے کے لیے ہیں، تاکہ فلسطین خصوصاً غزہ میں جاری انسانی المیے کو روکا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ پابندیاں عام اسرائیلی شہریوں کے لیے نہیں بلکہ حکومت کے خلاف ہیں۔

بیلجیئم وہ ملک بن گیا ہے جو فرانس، برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا کے بعد فلسطین کو ریاست تسلیم کر رہا ہے۔ یہ اعلان اقوام متحدہ میں اس مہینے متوقع ہے۔

ٹیگز: