Wed, September 16, 2026

فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کا اضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کا اضافہ

کراچی: سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان بدستور جاری ہے اور ملک بھر میں اس کی قدر میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ بڑھ کر 4 لاکھ 81 ہزار 862 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونا بھی 771 روپے مہنگا ہوا اور اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 13 ہزار 118 روپے مقرر کی گئی ہے۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قدر میں بہتری دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 9 ڈالر اضافے کے ساتھ 4595 ڈالر پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
 
 
 

ٹیگز: