Wed, September 16, 2026

پاکستان میں 24 قیراط سونے کی قیمت میں 5 ہزار 900 روپے کا اضافہ

پاکستان میں 24 قیراط سونے کی قیمت میں 5 ہزار 900 روپے کا اضافہ

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، جس کے تحت 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 5 ہزار 900 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 35 ہزار 762 روپے تک پہنچ گئی۔

آل پاکستان صرافہ جمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت میں 5 ہزار 65 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 595 روپے تک جا پہنچی۔ اس کے علاوہ، 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت میں بھی 4 ہزار 901 روپے کا اضافہ ہوا، اور اب یہ 3 لاکھ 42 ہزار 474 روپے تک پہنچ چکا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں 59 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سونا 4 ہزار 134 ڈالر فی اونس پر بند ہوا۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافے کا رجحان برقرار ہے، 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 144 روپے کے اضافے سے 5 ہزار 353 روپے ہوگئی۔ اسی طرح، 10 گرام چاندی کی قیمت میں بھی 124 روپے کا اضافہ ہوا، اور اب یہ 4 ہزار 589 روپے تک پہنچ چکی ہے۔ عالمی سطح پر چاندی کی قیمت میں 1.44 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد چاندی 50.91 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔

ماہرین کے مطابق، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں یہ اضافے عالمی اقتصادی صورتحال، افراط زر اور سرمایہ کاری کے رجحانات کی وجہ سے ہو رہے ہیں۔

ٹیگز: