اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے وزیراعلیٰ اور گورنر بلوچستان نے ملاقات کی، جس میں صوبے کی مجموعی ترقی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں سپیکر قومی اسمبلی بھی موجود تھے۔ اسحاق ڈار نے اس موقع پر کہا کہ بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کا فوری اور مؤثر نفاذ وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور صوبے کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔