Wed, September 16, 2026

ایشیا کے پاسپورٹس سب سے طاقتور، پاکستان 98 ویں نمبر پر

ایشیا کے پاسپورٹس سب سے طاقتور، پاکستان 98 ویں نمبر پر

اسلام آ باد: ہینلے پاسپورٹ انڈیکس 2026 کے مطابق دنیا کے سب سے طاقتور پاسپورٹس میں ایشیائی ممالک سبقت لے گئے ہیں۔سنگاپور پہلے نمبر پر ہے، جس کے شہری 192 ممالک میں بغیر ویزا یا ویزا آن آرائیول سفر کر سکتے ہیں۔جاپان اور جنوبی کوریا دوسرے نمبر پر، 188 ممالک تک رسائی حاصل ہے۔
یورپی ممالک میں ڈنمارک، اسپین، سویڈن، لکسمبرگ اور سوئٹزرلینڈ تیسرے نمبر پر ہیں۔متحدہ عرب امارات پانچویں نمبر پر آ گیا، جو انڈیکس کی 20 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ترقی ہے۔مغربی ممالک میں برطانیہ ساتویں اور امریکہ دسویں نمبر پر ہے۔
کمزور ترین پاسپورٹس میں افغانستان سب سے آخر میں ہے، اس کے بعد شام اور عراق شامل ہیں۔ پاکستان یمن کے ساتھ مشترکہ طور پر 98 ویں نمبر پر ہے، جہاں صرف محدود ممالک میں ویزا فری سفر ممکن ہے۔

ماہرین کے مطابق پاسپورٹ کی طاقت سفارتی تعلقات، سیاسی استحکام اور عالمی اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔

ٹیگز: