تہران:ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے حکومت کے حق میں ہونے والے ملک گیر مظاہروں پر ایرانی عوام کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ یہ دن ایران کی تاریخ میں یادگار اور اہم مقام رکھتا ہے۔
سپریم لیڈر نے بیان میں کہا کہ آج ہونے والی عظیم ریلیوں نے غیرملکی دشمنوں کی ایران میں سازشوں کو ناکام بنا دیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ دشمن قوتیں اندرونِ ملک کرائے کے ایجنٹوں کے ذریعے ایران کو غیر مستحکم کرنا چاہتی تھیں، لیکن عوام نے ان منصوبوں کو ناکام بنایا۔
آیت اللہ خامنہ ای نے زور دیا کہ ایرانی عوام نے دشمنوں کے سامنے اپنے قومی عزم، شعور اور شناخت کا بھرپور مظاہرہ کیا، جو ملک کی سلامتی اور مستقبل کے لیے ایک مضبوط پیغام ہے۔