Wed, September 16, 2026

ایران کے خلاف امریکا کی سخت پالیسی، نئی پابندیاں نافذ، تجارت پر 25 فیصد ٹیرف کا اعلان

ایران کے خلاف امریکا کی سخت پالیسی، نئی پابندیاں نافذ، تجارت پر 25 فیصد ٹیرف کا اعلان

واشنگٹن:امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کرتے ہوئے دباؤ مزید بڑھا دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے ممالک پر فوری طور پر 25 فیصد ٹیرف نافذ کیا جائے گا۔

نائب امریکی صدر نے اس معاملے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی سے قبل سفارتکاری کو ایک موقع دینا چاہیے اور مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالا جانا بہتر ہوگا۔

ادھر وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے واضح کیا ہے کہ صدر ٹرمپ ایران کے خلاف فوجی طاقت کے استعمال کے آپشن کو مسترد نہیں کرتے اور امریکا اپنی قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر قدم اٹھا سکتا ہے۔

ٹیگز: