Wed, September 16, 2026

امریکی صدر ٹرمپ کا کرپشن کیس میں نیتن یاہو کے لیے معافی دینے کا مطالبہ

امریکی صدر ٹرمپ کا کرپشن کیس میں نیتن یاہو کے لیے معافی دینے کا مطالبہ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے کرپشن کیس میں معافی دینے کی درخواست کی ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو کو معافی ملنی چاہیے اور اگر ایسا نہیں کیا گیا تو یہ شرمناک ہوگا۔

انہوں نے اسرائیلی صدر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی عوام کو اپنے صدر کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔

اس کے جواب میں اسرائیلی صدر نے کہا کہ نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر غور کیا جا رہا ہے، تاہم اس فیصلے میں کسی بھی بیرونی یا اندرونی دباؤ کو مدنظر نہیں رکھا جائے گا۔

ٹیگز: