Wed, September 16, 2026

امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش شفیق الرحمان کا الیکشن نتائج پر بیان

امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش شفیق الرحمان کا الیکشن نتائج پر بیان

ڈھاکہ: امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش شفیق الرحمان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت انتخابات کے نتائج کو ہر صورت قبول کرے گی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے شفیق الرحمان نے کہا کہ اگر اقتدار ملا تو وہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ تعاون کریں گے، کیونکہ ان کے نزدیک حریف بھی آخرکار ساتھی اور ہم سفر ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جماعت اسلامی مخالفت برائے مخالفت کی سیاست نہیں کرے گی، اور وہ ہمیشہ بنگلہ دیش کے عوام کے مفاد میں مثبت اور تعمیری سیاست کو ترجیح دیں گے۔

اب تک کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق، بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) اتحاد 95 نشستوں کے ساتھ آگے ہے، جبکہ جماعت اسلامی اتحاد ابھی تک 44 نشستوں پر کامیاب ہو سکا ہے۔

ٹیگز: