Wed, September 16, 2026

پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی: ملک بھر میں سونے اور چاندی کے نرخوں میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ مارکیٹ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 500 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 60 ہزار 436 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونا بھی 3 ہزار ایک روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 94 ہزار 749 روپے کا ہوگیا۔ عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں 35 ڈالر کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 380 ڈالر پر آگیا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی تولہ چاندی 175 روپے گھٹ کر 6 ہزار 936 روپے کی ہوگئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 150 روپے کم ہونے کے بعد 5 ہزار 946 روپے پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی چاندی کی قیمت 1.75 ڈالر کمی کے بعد 64.57 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

ٹیگز: