Wed, September 16, 2026

روسی سفارتخانے کا یوم آزادی کے موقع پر پاکستانیوں کو خراج تحسین

روسی سفارتخانے کا یوم آزادی کے موقع پر پاکستانیوں کو خراج تحسین

اسلام آباد: پاکستان میں روس کے سفارتخانے نے یوم آزادی کے 78 ویں جشن پر پاکستانی قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔ جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان نے آزادی کے 78 سالوں میں قابلِ قدر ترقی کی ہے، عالمی فورمز پر اپنی مضبوط پوزیشن قائم کی ہے اور خلائی شعبے میں نمایاں حصہ لیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ملک نے مختلف مشکلات کے باوجود علامہ اقبال اور قائداعظم کے نظریات کو ہمیشہ زندہ رکھا ہے۔

یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں خوشی کا ماحول ہوتا ہے جہاں صوبائی اور وفاقی دارالحکومتوں میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ ان تقریبات میں تحریک پاکستان کے رہنماؤں کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے ان کو خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے۔

ٹیگز: