دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کرکٹرز کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہے۔ بھارت کے شبھ من گل پہلے نمبر پر اپنی جگہ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ روہت شرما نے ایک درجہ ترقی کر کے دوسرے نمبر پر قبضہ کر لیا ہے۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم ایک درجے نیچے آ کر تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں، جبکہ ویرات کوہلی چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
ون ڈے بالرز کی رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بالر جیڈن سیلز نے پاکستان کے خلاف زبردست کارکردگی کے بعد 24 درجے بہتری دکھائی ہے اور وہ اب 33 ویں نمبر پر ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے اسپنر موتی بھی پانچ درجے ترقی کر کے 12 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی ایک درجے نیچے آ کر 13 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔