Wed, September 16, 2026

آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی، شبھمن گل کی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں

آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی، شبھمن گل کی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپنی تازہ ترین ون ڈے پلیئرز رینکنگ کا اعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق بھارت کے شبھمن گل کی پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے، جبکہ پاکستان کے بابراعظم کا دوسرا نمبر بدستور قائم ہے۔

رینکنگ کے مطابق، بھارت کے روہت شرما نے دو درجے کی ترقی حاصل کی اور تیسری پوزیشن پر آ گئے ہیں، جبکہ نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا نے 14 درجے کی بہتری کے ساتھ 14 ویں نمبر پر اپنی جگہ بنائی۔ نیوزی لینڈ کے گلین فلپس اور جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر نے بھی اپنی رینکنگ میں بہتری حاصل کی ہے۔

سری لنکا کے مہیش تھیکشانا نے بولرز کی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار رکھا، جبکہ نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر دوسرے نمبر پر پہنچ گئے۔ بھارت کے کلدیپ یادیو نے تین درجے کی ترقی کے بعد تیسری پوزیشن حاصل کی۔ آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں افغانستان کے عظمت اللہ عمر زئی نے پہلی پوزیشن کو قائم رکھا ہے۔

ٹیگز: