Wed, September 16, 2026

معرکہ حق کی فتح اور یوم آزادی کا جشن بھارت کے لیے واضح پیغام ہے ، وزیر اطلاعات

 معرکہ حق کی فتح اور یوم آزادی کا جشن بھارت کے لیے واضح پیغام ہے ، وزیر اطلاعات

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ معرکہ حق کی فتح نے جشن آزادی کو اور بھی خوشیوں سے بھر دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے دشمن کو شکست ہوئی اور قوم نہ صرف یوم آزادی بلکہ معرکہ حق کی فتح کا بھی جشن منا رہی ہے۔

وزیر اطلاعات نے بتایا کہ چھوٹے بچوں سے لے کر بزرگوں تک سبز ہلالی پرچم تھامے گھروں سے باہر نکل کر پارلیمنٹ ہاؤس اور دیگر اہم مقامات پر خوشیاں منا رہے ہیں۔ یہ جشن بھارت کو یہ پیغام دیتا ہے کہ پاکستانی اپنی آزادی اور فتح کی خوشی بڑے جوش و جذبے سے مناتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج رات آدھی رات کو ملک کے مختلف شہروں میں شاندار آتش بازی ہوگی جو ٹی وی پر براہ راست دکھائی جائے گی۔ جشن میں ملی نغمے، پریڈز اور پرچم کشائی کی تقریبات بھی شامل ہوں گی، جبکہ شکرپڑیاں میں خصوصی تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ یہ وقت پاکستان کے اتحاد اور حوصلے کا ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مری میں ایک اجلاس میں ضمنی انتخابات پر بات ہوئی، مگر وہ خود شریک نہیں ہو سکے کیونکہ مریم اورنگزیب ملک سے باہر تھیں اور ان کے بھائی ایک حلقے سے امیدوار تھے۔

ٹیگز: