Wed, September 16, 2026

پاکستان دنیا کی امیدوں کا محور، ایران امریکہ مذاکرات تاریخی کامیابی ہیں: وزیراعظم شہباز شریف

 پاکستان دنیا کی امیدوں کا محور، ایران امریکہ مذاکرات تاریخی کامیابی ہیں: وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے ایران اور امریکہ کے وفود کو 47 سال بعد مذاکرات کی میز پر لانے کو پاکستان کی عظیم ترین سفارتی فتح قرار دے دیا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ "اسلام آباد پیس ٹاک" کے ذریعے ہم نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا ہے۔
 وزیراعظم نے فخر سے آگاہ کیا کہ پاکستان کی خصوصی درخواست پر دونوں ممالک کے وفود اسلام آباد پہنچے، جو کہ دہائیوں کی کشیدگی کے بعد ایک بڑا بریک تھرو ہے۔انہوں نے تصدیق کی کہ دونوں فریقین کے درمیان دو ہفتوں کے سیز فائر پر اتفاق ہو گیا ہے، جو خطے میں پائیدار امن کی بنیاد بنے گا۔
 شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج پاکستان عالمی سطح پر ایک مصالحت کار کے طور پر ابھرا ہے اور پوری دنیا کی نظریں ہماری سفارتی کاوشوں پر جمی ہیں۔وفاقی کابینہ نے وزیراعظم، نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی ان تھک محنت کو سراہتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا کہ یہ مذاکرات پاکستان کے عالمی وقار میں اضافے کا باعث بنیں گے۔ وزیراعظم نے عزم ظاہر کیا کہ پاکستان مستقبل میں بھی عالمی تنازعات کے حل کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا

ٹیگز: