اسلام آباد: پاکستان کے حساس اداروں نے نارووال، بہاولپور اور نیلم سے تعلق رکھنے والے بھارتی ایجنسی کے تین جاسوسوں کو گرفتار کر کے انہیں انجام تک پہنچا دیا ہے۔
ملزمان نے سوشل میڈیا پر خواتین اور رقم کے لالچ میں آ کر ریاست کے خلاف کام کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ عدالت نے ملزمان کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر سزائیں سنا دی ہیں۔
حکام نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر مشکوک اکاؤنٹس سے ہوشیار رہیں کیونکہ دشمن ہر پلیٹ فارم پر گھات لگائے بیٹھا ہے۔