Wed, September 16, 2026

مستونگ: سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشتگردوں کا خاتمہ

مستونگ: سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشتگردوں کا خاتمہ

راولپنڈی: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کے ایک کامیاب آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ چار دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی کارروائی میں دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ دہشت گرد بھارتی پراکسی گروپ ’فتنۃ الہندوستان‘ سے منسلک تھے اور علاقے میں مختلف دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری رکھا ہوا ہے تاکہ باقی ماندہ دہشت گردوں کو بھی مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں اور دہشت گردوں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی بھارتی حمایت یافتہ 19 دہشت گرد مارے گئے تھے، جن میں سے 14 مہمند کے علاقے گلونو میں اور 4 شمالی وزیرستان کے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے ہلاک کیے تھے۔
 
 

ٹیگز: