Wed, September 16, 2026

ترقی کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے:شہباز شریف

 ترقی کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے:شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں کسی بھی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے افغان طالبان سے مطالبہ کیا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) پر قابو پایا جائے، اور دہشت گردی کے خلاف تعاون کے لیے پاکستان ہر وقت تیار ہے۔

قومی اسمبلی سے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد وزیراعظم نے کہا کہ آئینی عدالت کا قیام 19 سال بعد ممکن ہوا، اور اختلاف رائے کے باوجود ملکی ترقی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے۔

انہوں نے صوبوں اور وفاق کے تعلق پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مضبوط صوبے ہی مضبوط وفاق کی ضمانت ہیں۔ وزیراعظم نے پاک فوج کے بہادر جوانوں اور افسروں کی قربانیوں کو سراہا اور دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں خارجہ مداخلت کی نشاندہی کی۔

اجلاس کے اختتام پر وزیراعظم نے ارکان اسمبلی کا شکریہ ادا کیا اور اجلاس کل شام 4 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

ٹیگز: