Wed, September 16, 2026

ایف بی آر کا 2025 آڈٹ پلان منظور، لاکھوں ٹیکس گوشوارے اے آئی سے جانچے جائیں گے

ایف بی آر کا 2025 آڈٹ پلان منظور، لاکھوں ٹیکس گوشوارے اے آئی سے جانچے جائیں گے

اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سال 2025 کے لیے ملک بھر میں لاکھوں انکم ٹیکس گوشواروں کے آڈٹ کا جامع پلان منظور کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شارٹ فائلرز، کم ٹیکس جمع کرانے والوں اور آمدن چھپانے والے افراد کے گوشواروں کا ڈیسک آڈٹ کیا جائے گا، جس کے بعد مشتبہ کیسز کا فزیکل آڈٹ ہوگا۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ گوشواروں کے تجزیے کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) اور جدید ڈیٹا اینالیسس سسٹم استعمال کیا جائے گا تاکہ آمدن میں تضاد، غلط بیانی اور ٹیکس چوری کے امکانات کی درست نشاندہی کی جا سکے۔

ابتدائی مرحلے میں 7 سے 10 لاکھ گوشواروں کا جائزہ لیا جائے گا، جن میں تنخواہ دار طبقے، کارپوریٹ سیکٹر، بڑے سرمایہ داروں، سی ای اوز اور اعلیٰ سرکاری افسران کے گوشوارے بھی شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں 25 فیصد کم ٹیکس دینے والے افراد پر خصوصی توجہ دی جائے گی، جبکہ غلط گوشوارے ثابت ہونے پر بھاری جرمانے اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ایف بی آر کو توقع ہے کہ 30 نومبر 2025 تک ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 70 لاکھ سے تجاوز کر جائے گی۔

ٹیگز: