Wed, September 16, 2026

ہ امریکا غزہ کی پٹی میں کوئی فوجی نہیں بھیجے گا،بین الاقوامی افواج کو فلسطینی علاقے کے قریب تعینات کرنے کے لیے منصوبہ بندی جاری

ہ امریکا غزہ کی پٹی میں کوئی فوجی نہیں بھیجے گا،بین الاقوامی افواج کو فلسطینی علاقے کے قریب تعینات کرنے کے لیے منصوبہ بندی جاری

واشنگٹن:  پینٹاگون کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے واضح کیا ہے کہ امریکا غزہ کی پٹی میں کوئی فوجی نہیں بھیجے گا۔ عہدیدار نے اس بات کا اعتراف کیا کہ بین الاقوامی افواج کو فلسطینی علاقے کے قریب تعینات کرنے کے لیے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، مگر امریکا کا کوئی فوجی دستہ غزہ میں نہیں جائے گا۔

پینٹاگون کے عہدیدار نے اسرائیلی میڈیا کی ان رپورٹس کو مسترد کیا، جن میں کہا جا رہا تھا کہ امریکا غزہ کے قریب 500 ملین ڈالر کی لاگت سے ایک فوجی اڈہ قائم کرنے جا رہا ہے جس میں ہزاروں امریکی فوجیوں کو تعینات کیا جائے گا۔ عہدیدار نے بتایا کہ یہ خبریں غلط ہیں، لیکن انہوں نے یہ بھی بتایا کہ امریکا اور اس کے عالمی اتحادی غزہ کے قریب بین الاقوامی فوجی دستے تعینات کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

ان فوجی دستوں کو انٹرنیشنل سٹیبلائزیشن فورس کے تحت تعینات کیا جائے گا، جو امریکی صدر کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کریں گے۔ عہدیدار نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ "کسی بھی امریکی فوجی کو غزہ میں تعینات نہیں کیا جائے گا" اور جو رپورٹس اس کے برعکس ہیں وہ مکمل طور پر غلط ہیں۔

ٹیگز: