راولپنڈی :آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) راولپنڈی کا دورہ کیا اور وہاں معرکۂ حق (آپریشن بُنیان مرصوص) کے دوران زخمی ہونے والے فوجی جوانوں اور شہریوں کی عیادت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف نے زخمیوں سے ملاقات کی اور ان کی جرات و بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں پاکستان کی سلامتی کے لیے بہت اہم ہیں۔ جنرل عاصم منیر نے اس بات کا عہد کیا کہ فوج زخمیوں کی مستقل دیکھ بھال اور فلاح کے لیے کام کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ معرکۂ حق میں ہمارے جوانوں اور شہریوں نے غیر معمولی عزم اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ آرمی چیف نے دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ متحد ہے، اور ان کی قربانیاں پاکستان کے دفاع کی بنیاد ہیں۔