Wed, September 16, 2026

گرمی کی شدت میں اضافہ، سکولوں کی تعطیلات جلد شروع ہونے کا امکان

گرمی کی شدت میں اضافہ، سکولوں کی تعطیلات جلد شروع ہونے کا امکان

لاہور: پنجاب بھر کے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 9 اگست تک طے کی گئی ہیں۔ سیکریٹری سکولز ایجوکیشن کے مطابق اگر درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ ہوا تو تعطیلات ایک ہفتہ پہلے سے بھی شروع کی جا سکتی ہیں۔

اگرچہ ابھی تک سرکاری نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا، لیکن ابتدائی پلاننگ مکمل کر لی گئی ہے۔ پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں میں بھی اسکولوں کی گرمیوں کی چھٹیوں کے شیڈول پر مشاورت جاری ہے۔

موسم گرما کی تعطیلات کا مقصد بچوں اور اساتذہ کو شدید گرمی سے تحفظ دینا اور ذہنی سکون فراہم کرنا ہوتا ہے، تاکہ وہ نئی تعلیمی مدت کا آغاز تازہ دم ہو کر کر سکیں۔

ٹیگز: