Wed, September 16, 2026

آپریشن بنیان مرصوص، مودی کی چیخیں، سیز فائر

آپریشن بنیان مرصوص، مودی کی چیخیں، سیز فائر

مودی نے کمینگی کا ثبوت دے دیا۔ 6 اور 7 مئی کی رات بھارتی فوجیوں نے پاکستان کے 9 مقامات پر حملے کر کے گویا طبل جنگ بجا دیا۔ بہاولپور، شکر گڑھ، سیالکوٹ، کوٹلی، مظفر آباد، مرید کے سمیت شہروں پر میزائل حملوں سے یلغار، دو سساجد شہید، ہیلتھ سنٹروں کو نقصان پہنچا۔ میزائل شہری آبادیوں پر گرے، جس سے 31 شہری شہید، 60 زخمی ہو گئے۔ بھارت نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملے کر کے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا۔ حافظ سعید اور اظہر مسعود کے ٹھکانوں پر حملے صرف بہانہ تھا۔ پوری دنیا نے مودی سے سوال کیا کہ 7 سالہ ارتضیٰ عباس شہید نے کون سی دہشتگردی کی تھی۔ 7 سالہ ارتضیٰ پہلا شہید قرار پایا۔ ہمارے بہادر فوجی جوان اور شاہین پوری طرح بیدار اور الرٹ تھے۔ چنانچہ اسی رات تین رافیل، ایک ایس یو تھرٹی، ایک مگ 29 کے علاوہ اسرائیلی ساختہ ڈرونز تباہ کر دئیے گئے۔ فرانسیسی ساختہ ایک رافیل طیارے کی قیمت 288 ملین ڈالر، ایس یو تھرٹی اور مگ 29 بھی مہنگے ترین طیارے، بھارت کو ان کی تباہی سے ایک ارب سے زائد ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ بھارت نے فرانس سے 36 رافیل طیارے خریدے تھے۔ جنہیں آج تک کوئی گرا نہ سکا۔ سلام ہے ان جوانوں کو جنہوں نے اپنی سرزمین پر بیٹھے بیٹھے 4 رافیل طیاروں کو (ایک 10 مئی کی صبح گرایا گیا) میزائل اور ڈاگ فائٹ کے ذریعہ تباہ کر دیا۔ بھارت نے مزید 26 طیاروں کا آرڈر دیا لیکن فرانسیسی کمپنی نے انکار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نکمے اور نا اہل بھارتی پائلٹوں کی وجہ سے ہماری بدنامی ہوئی۔ کمپنی کے 40 فیصد شیئرز گر گئے۔ جاہل مودی کے ڈبل انجن طیاروں کو سنگل انجن والے جے ایف 17 طیاروں نے مار گرایا جبکہ 84 ڈرون بھی پاکستان نے گرائے۔ یہ ڈرون اسرائیل نے مودی کو دئیے تھے۔ ہر ڈرون 8 لاکھ ڈالر کا تھا۔ ان کی تباہی سے اسرائیل کی تو میّا (ماں) مر گئی۔ امریکی بھی حیران ہیں۔ رافیل طیاروں اور ڈرونز کی تباہی کے بعد ان کا لوہا مارکیٹوں میں 4 سو روپے کلو فروخت ہو گا۔ جبکہ ان کی ٹیکنالوجی سے پاکستان کو مزید ہتھیاروں کی تیاری میں مدد ملے گی۔
جنگ شروع کرنے والے احمق بھارتی وزیر اعظم نے اپنی حماقت کا نام ’’آپریشن سیندور‘‘ رکھا۔ وہ پاکستان کو نقصان پہنچا کر ناریوں کے ماتھوں پر سیندور سجانا چاہتا تھا۔ رضی دادا نے بھانپ لیا بولے احمق نہیں جانتا تھا کہ تین چار دن بعد ہی ودھوا ہونے والی ناریوں کے لیے سفید ساڑھیوں اور ٹوٹی چوڑیاں نگلنے والی خواتین کے لیے شمشان گھاٹ سجانا ہوں گے۔ دادا کہنے لگے آپریشن سیندور مودی اور پوری بھارتی قوم کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکا ثابت ہو گا۔ چنانچہ 10 مئی تک پاکستان نے لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹروں میں بھارت کی 8 چوکیاں تباہ کر دیں۔ فوجی لاشیں اور زخمی چھوڑ کر بھاگ گئے۔ کچھ نے سفید جھنڈے لہرا دئیے۔ پاکستان نے بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کر دیا جس میں 50 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے۔ بھارت نے سکھوں کو پاکستان سے بد ظن کرنے کے لیے امرتسر پر تین میزائل داغے لیکن سکھ برادری مودی کی مکارانہ چالوں کو سمجھ گئی، بھارتی وزیر دفاع نے بھرائی آواز میں کہا کہ ہم کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتے، اجیت دوول نے چین کے پائوں پکڑ لیے امریکا کی منت کی کہ پاکستان کو روکو، چین نے پاکستان کو جدید ترین ٹیکنالوجی کے طیارے دے دئیے امریکا نے ’’بھاڑ میں جائو اپنے فیصلے خود ہی کرو‘‘ کہہ کر دھتکار دیا۔ بغل میں چھری منہ میں رام رام کے شبد الاپنے والے ہماری اس وارننگ کے باوجود کہ ’’ہم تیار ہیں آزمانا مت‘‘ باز نہ آئے۔ 10 مئی کی رات بھارت نے پاکستان کے تین ایئر بیسز نور خان ایئر بیس، شورکوٹ میں سرفراز رفیق شہید ایئر بیس اور چکوال ایئر بیس پر میزائلوں سے حملہ کر دیا۔ تینوں میزائل تباہ کر دئیے گئے۔ بھارت کا حملہ گویا اپنی تباہی کو آواز دینا تھا۔ نماز فجر کے بعد پاک فوج کے سپہ سالار جنرل حافظ سید عاصم منیر نے قرآنی آیت تلاوت کی جس کا ترجمہ ہے ’’بیشک اللہ ان لوگوں سے محبت فرماتا ہے جو اس کی راہ میں اس طرح صفیں باندھ کر قتال کرتے ہیں گویا وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں۔‘‘ پاک فوج کے جوانوں نے اللہ اکبر کا نعرہ بلند کیا اور الفتح میزائل داغ دئیے۔ پاکستان نے بھارت پر جوابی حملہ شروع کر دیا۔ آپریشن بنیان مرصوص نے بھارت میں تباہی مچا دی۔ ’’اے دشمن جاں تم نے کس قوم کو للکارا ہے۔‘‘ بھارت کے 16 شہروں (بھارتی ترجمان صوفیہ قریشی کے مطابق 26 شہروں) میں فوجی ایئر بیسز، اسلحہ ڈپو، 
اسلحہ فیکٹریاں تباہ کر دیں۔ ان میں سری نگر، اڑی، اودھم پور، سرسہ، پٹھان کوٹ، چندی گڑھ، بیاس، جالندھر، دہلی کے نواحی علاقوں اور سورت کے ایئر بیس شامل تھے۔ ایک رافیل طیارہ گرا لیا گیا۔ ایک خاتون سمیت دو پائلٹ پکڑ لیے گئے۔ اودھم پور ایئر بیس راکھ کا ڈھیر بن گیا۔ سائبر حملے میں بھارت کی متعدد سائٹس ہیک کر لی گئیں۔ ائروناٹک سائٹس ہیک کر کے تمام ڈیٹا اور ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیا۔ بی جے پی کی سرکاری سائٹ، ائر فورس، الیکشن کمیشن کی سائٹس کا سارا ڈیٹا ہمارے قبضہ میں آ گئے۔ 70 فیصد گرڈ سٹیشنوں سے ہماری مرضی کے بغیر بھارتی شہروں میں بجلی فراہم نہیں ہو سکے گی۔ پاکستان نے اندھیروں میں دھکیلنے والے بھارتیوں کو تاریکیوں میں بھٹکنے کے لیے چھوڑ دیا ہے۔ پاک بھارت جنگ سے ثابت ہو گیا کہ ’’خدا سے ڈرنے والے موت سے ہرگز نہیں ڈرتے‘‘ لیکن کفار اپنی عددی برتری کے زعم میں بالآخر ذلیل و خوار ہوتے ہیں۔ پاکستان نے جنگ کے تینوں محاذوں عسکری تربیت، ڈسپلن اسلحہ کے شاندار استعمال کے علاوہ سفارتی اور میڈیا کے محاذوں پر اپنی برتری ثابت کر کے واقعی بھارت کو دندان شکن جواب دیا۔ بھارتی میڈیا پر بیٹھے سات بندروں اور ایک بندریا نے بے بنیاد پروپیگنڈے سے اپنے عوام کا مورال بڑھانے کی ناکام کوشش کی۔ ایک خود ساختہ دفاعی ماہر نے بڑھکیں مارنا شروع کیں کہ ’’ناجرین (ناظرین) بھارتی فوجوں نے پاکستان پر قبضہ کر لیا کراچی پورٹ تباہ، لاہور کو دہلی کا سیکٹر بنا دیا گیا۔ اسلام آباد میں بھارتی فوجی گشت کر رہے ہیں۔ انار کلی میں فوجی بکروں کی کلیجی کھاتے ہوئے بھارت کے حق میں نعرے لگا رہے ہیں۔ پاکستانی فوجی بڑی تعداد میں گرفتار کر لیے گئے وزیر اعظم ہائوس پر حملہ، وزیر اعظم بنکر میں چھپ گئے۔ اسلام آباد کے فاطمہ جناح پارک کا نام شری رام پارک رکھ دیا گیا۔‘‘ بڑھکوں سے پاکستانی عوام خوفزدہ نہیں ہوئے بلکہ ان کے جوش و خروش میں اضافہ ہو گیا اور وہ بندوقیں لے کر سرحد پر پہنچ گئے۔ ملک بھر میں فوج کے ساتھ یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئیں۔ اچھا ہوا سیز فائر ہو گیا ورنہ بھارت نقشے سے مٹ جاتا۔ آپریشن بنیان مرصوص بھارت پر قہر بن کر ٹوٹا تو مودی کی گدی میں بچی کھچی عقل ٹھکانے آئی۔ اس نے امریکا اور پاکستان کے سامنے روایتی ہندوانہ انداز میں ہاتھ جوڑ دئیے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے دونوں ملکوں سے رابطہ کر کے جنگ بندی کا اعلان کر دیا۔ جنوبی ایشیا ایٹمی تباہی سے بچ گیا تاہم اسلحہ سازی میں چین امریکا بھارت اور اسرائیل سے بازی لے گیا۔ پاک چین دوستی زندہ باد۔ پاک فوج پائندہ باد

ٹیگز: