Wed, September 16, 2026

آئی سی سی کی ٹی 20 رینکنگ میں کوئی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں نہیں

آئی سی سی کی ٹی 20 رینکنگ میں کوئی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں نہیں

دبئی :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں ٹاپ ٹین بیٹرز اور بولرز میں پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہیں۔

بیٹنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ پہلے، بھارت کے ابھیشیک شرما دوسرے اور تلک ورما تیسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے بابر اعظم اور محمد رضوان اس رینکنگ میں بارہویں اور تیرہویں نمبر پر ہیں۔

بولنگ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی پہلے اور انگلینڈ کے عادل رشید دوسرے نمبر پر ہیں۔

ٹیگز: