لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ایک اہم مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں "گڈ ٹچ بیڈ ٹچ" کی تعلیم سکول کے نصاب میں شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کا مقصد بچوں کو جسمانی اور جنسی استحصال کے حوالے سے آگاہ کرنا ہے تاکہ وہ مناسب اور غیر مناسب رویے کو پہچان سکیں۔
اس مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی جماعتوں کے سلیبس میں اس تعلیم کو شامل کیا جائے تاکہ بچے جلدی سے سیکھ سکیں کہ کس طرح اپنے حقوق کا تحفظ کریں اور غیر مناسب سلوک کی اطلاع دیں۔ اس کے علاوہ، والدین اور اساتذہ کو بھی اس بارے میں آگاہی فراہم کی جائے گی تاکہ بچوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے