Wed, September 16, 2026

پاکستان کی سیکیورٹی کارروائیوں کا مقصد اپنے شہریوں کو دہشت گرد گروہوں سے تحفظ فراہم کرنا ہے:ترجمان دفتر خارجہ

 پاکستان کی سیکیورٹی کارروائیوں کا مقصد اپنے شہریوں کو دہشت گرد گروہوں سے تحفظ فراہم کرنا ہے:ترجمان دفتر خارجہ

سلام آباد : دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی کارروائیوں کا مقصد اپنے شہریوں کو دہشت گرد گروہوں، خصوصاً تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔

ترجمان شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ میں کابل میں مبینہ فضائی حملے کی براہِ راست تصدیق سے گریز کیا، تاہم کہا کہ پاکستان اپنے عوام کی سلامتی کے لیے پرعزم ہے اور دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی جاتی ہیں۔

یہ بیان جمعرات کی رات کابل میں ہونے والے دو دھماکوں کے بعد سامنے آیا ہے، جن میں ٹی ٹی پی سے منسلک ایک کمپاؤنڈ اور گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق حملے کا ہدف ممکنہ طور پر ٹی ٹی پی سربراہ نور ولی محسود تھے، تاہم ان کی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

افغان حکام نے پاکستان پر فضائی حدود کی خلاف ورزی اور شہری علاقے میں بمباری کے الزامات عائد کیے ہیں، جبکہ اسلام آباد کا مؤقف ہے کہ افغانستان کو دہشت گردی کے لیے محفوظ پناہ گاہ نہیں بننے دیا جا سکتا۔

ٹیگز: