Wed, September 16, 2026

شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی کے بعد گیم شو میں شرکت، سوشل میڈیا پر ملے جلے ردعمل

شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی کے بعد گیم شو میں شرکت، سوشل میڈیا پر ملے جلے ردعمل

کراچی:  کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید نے شادی کے بعد پہلی بار ایک ساتھ گیم شو میں شرکت کی، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ دونوں نے نجی ٹی وی کے گیم شو میں اپنی ٹیموں کی کپتانی کی، جہاں شعیب ملک کی ٹیم جیت گئی، تاہم ثنا جاوید نے شوہر کو جان بوجھ کر جتوانے کا دعویٰ کیا۔

ثنا جاوید نے ایک ویڈیو میں کہا کہ انہوں نے شوہر کا بھرم رکھا اور اس لیے جان بوجھ کر کم اسکور کیا تاکہ شعیب ملک کو جتوانا پڑے۔

گیم شو میں شرکت کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے مختلف ردعمل ظاہر کیا، کچھ نے دونوں کی حمایت کی جبکہ کچھ نے ثنا جاوید کی جانب سے کی جانے والی حرکت پر تنقید کی۔ کئی خواتین نے کہا کہ کرکٹر سے شادی کے بعد اداکارہ کی شخصیت میں تبدیلی آ گئی ہے

ٹیگز: