Wed, September 16, 2026

پاکستان کی ثالثی کامیاب، امن معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان کی ثالثی کامیاب، امن معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلسل اور انتھک ثالثی کوششوں کے نتیجے میں امن معاہدہ طے پا گیا ہے اور اس کا حتمی و متفقہ متن تیار کر لیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت امن معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں اور منفی پروپیگنڈے سے بخوبی آگاہ ہے، تاہم ایسے عناصر اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان اس وقت دونوں فریقین کے ساتھ رابطے میں ہے اور معاہدے کے اگلے مراحل کو حتمی شکل دینے کے لیے کام جاری ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امن کے قیام کے لیے کی جانے والی سفارتی اور ثالثی کوششیں نتیجہ خیز ثابت ہوئی ہیں اور اب خطے میں پائیدار امن کی امید پہلے سے کہیں زیادہ روشن ہو چکی ہے۔

ٹیگز: