Wed, September 16, 2026

نیلم منیر کے ہاں خوشخبری کی چہ مگوئیاں

نیلم منیر کے ہاں خوشخبری کی چہ مگوئیاں

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر ایک حالیہ عوامی تقریب میں شرکت کے بعد ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

تقریب کی تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف قسم کی قیاس آرائیاں اور چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں، جن میں ان کے ہاں پہلے بچے کی آمد سے متعلق افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں۔

نیلم منیر نے اپنے فنی سفر کا آغاز کم عمری میں کیا اور اپنی صلاحیتوں کی بدولت جلد ہی شوبز انڈسٹری میں نمایاں مقام حاصل کر لیا۔ شادی کے بعد سے وہ زیادہ تر دبئی میں مقیم ہیں اور ان دنوں شوبز سرگرمیوں میں بہت کم نظر آتی ہیں۔

وہ عموماً محدود اور منتخب تقریبات میں ہی شرکت کرتی ہیں، اسی وجہ سے ان کی ہر عوامی موجودگی مداحوں اور میڈیا کی خاص توجہ حاصل کر لیتی ہے۔

ٹیگز: