Wed, September 16, 2026

بڑی پیش رفت: پی آئی اے کی نجکاری کے قانونی تقاضے پورے، صدرِ مملکت نے بل پر دستخط کر دیے

بڑی پیش رفت: پی آئی اے کی نجکاری کے قانونی تقاضے پورے، صدرِ مملکت نے بل پر دستخط کر دیے

اسلام آباد: قومی ایئرلائن کی نجکاری کے حوالے سے حکومت کو بڑی کامیابی مل گئی۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن (PIACL) بل 2026 پر دستخط کر دیے ہیں۔
 صدارتی منظوری کے بعد پی آئی اے کی نجکاری کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے ہو چکے ہیں۔مذکورہ بل سینیٹ نے 10 جون اور قومی اسمبلی نے 11 جون کو کثرتِ رائے سے منظور کیا تھا۔
 اب حکومت قانونی طور پر پی آئی اے کے حصص کی فروخت اور نجکاری کے عمل کو باقاعدہ طور پر آگے بڑھانے کی مجاز ہوگی۔اس قانون سازی کو حکومتی معاشی اصلاحات اور قومی خزانے پر بوجھ کم کرنے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: