ابوظہبی: وزیراعظم شہباز شریف نے قصر الشاطی میں اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی و عالمی صورتحال، اور ترقیاتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں اقتصادی، سرمایہ کاری اور ترقیاتی شعبوں میں شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔ وزیراعظم نے پاکستان میں جاری منصوبوں میں امارات کے تعاون پر شکریہ ادا کیا اور اماراتی صدر کی عالمی سفارتی کاوشوں کو سراہا۔