Wed, September 16, 2026

" آئیڈیا ہی اصل بات ہے":وسیم اکرم کا مجسمے کی تنقید پر جواب

کراچی : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے حیدرآباد کے نیاز سٹیڈیم میں نصب اپنے مجسمے پر تنقید کے بعد وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔

 ایکس پر وسیم اکرم نے مجسمے کے ساتھ چیتے کے مجسمے کی تصویر شیئر کی اور کہا کہ  میرا مجسمہ یقینی طور پر بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجسمہ بنانے کا اصل مقصد آئیڈیا ہوتا ہے، اور اس پر تنقید سے زیادہ اسے بنانے والوں کی محنت کو سراہنا چاہیے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ جو بھی لوگ اس پروجیکٹ میں شامل تھے انہیں مکمل کریڈٹ دیا جانا چاہیے کیونکہ انہوں نے اپنے حصے کی بہترین کوشش کی ہے۔

یہ مجسمہ حال ہی میں نیاز سٹیڈیم میں نصب کیا گیا تھا جسے کرکٹ مداحوں نے ملی جلی آراء دیں، تاہم وسیم اکرم نے اپنے ردعمل میں مثبت انداز اپنایا ہے۔

ٹیگز: