Wed, September 16, 2026

وزیراعلیٰ پنجاب کا تعلیمی نظام کی بہتری پر زور، وزیر تعلیم کو ہر ہفتے سکول میں کلاس لینے کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب کا تعلیمی نظام کی بہتری پر زور، وزیر تعلیم کو ہر ہفتے سکول میں کلاس لینے کی ہدایت

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت سکول ایجوکیشن سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے میں جاری تعلیمی اقدامات، سکولوں کی نگرانی اور اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کو ہدایت کی کہ وہ ہر ہفتے کسی سکول کا دورہ کریں اور خود کلاس لے کر طلبہ و اساتذہ کے تعلیمی مسائل اور ضروریات کا جائزہ لیں۔

وزیراعلیٰ نے پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن کے لیے ڈیجیٹل نظام کو مؤثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور رجسٹریشن کے عمل کو شفاف اور آسان بنانے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں صوبہ بھر میں ٹیوشن سینٹرز کی رجسٹریشن کے حوالے سے تجاویز بھی طلب کی گئیں۔ مریم نواز نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی نگرانی اور معیار تعلیم میں بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

اجلاس کے دوران سکول ایجوکیشن کے مختلف منصوبوں اور طلبہ کو بہتر تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ٹیگز: