Wed, September 16, 2026

مہنگائی کی رفتار میں تیزی، ہفتہ وار 0.95 فیصد اضافہ

مہنگائی کی رفتار میں تیزی، ہفتہ وار 0.95 فیصد اضافہ

اسلام آباد:پاکستان میں مہنگائی کی شرح ہفتہ وار بنیادوں پر 0.95 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جو گزشتہ ہفتوں کی نسبت تیزی کی علامت ہے۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق سالانہ مہنگائی منفی 1.23 فیصد رہی۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے مہنگائی میں چینی، گڑ، ٹماٹر، پیاز، انڈے، دہی اور دال ماش سمیت 19 اشیا شامل ہیں جن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جب کہ 6 اشیا کی قیمتیں کم ہوئیں اور 26 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ بریڈ، بیف، مٹن، نمک اور چائے کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

ٹیگز: