Wed, September 16, 2026

قائداعظم بزنس پارک گرڈ سٹیشن انرجائز، صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی فراہمی میں اضافہ

لاہور:نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان (این جی سی) نے 220 کے وی قائداعظم بزنس پارک گرڈ سٹیشن کو کامیابی کے ساتھ انرجائز کر دیا ہے۔ یہ گرڈ سٹیشن شیخوپورہ کے خصوصی اقتصادی زون میں بڑے صنعتی صارفین کی بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بنایا گیا ہے اور صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

منیجنگ ڈائریکٹر این جی سی انجینئر الطاف حسین ملک نے کہا کہ یہ منصوبہ صنعتی توسیع، سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ 220/132 کے وی کیپیسٹی کے حامل اس گرڈ سٹیشن سے صنعتی صارفین کو بجلی کی قابل اعتماد سپلائی، پیداواری صلاحیت میں اضافہ اور بجلی کے نقصان میں کمی متوقع ہے۔

این جی سی نے گزشتہ ماہ 500 کے وی لاہور نارتھ گرڈ سٹیشن بھی انرجائز کیا تھا، اور ان دونوں منصوبوں کے ذریعے ملکی پاور نیٹ ورک کو مضبوط بنانے اور صنعتی ترقی کو فروغ دینے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔

ٹیگز: