Wed, September 16, 2026

سپیریئر فیسٹ 2026: جوش، جذبہ اور ثقافتی رنگوں کا حسین امتزاج

سپیریئر فیسٹ 2026: جوش، جذبہ اور ثقافتی رنگوں کا حسین امتزاج

لاہور : سپیریئر فیسٹ 2026 کا میدان سج چکا ہے، جہاں تعلیم کے ساتھ ساتھ تفریح اور فنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس ایونٹ میں چیئرمین سپیریئر گروپ پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان اور ریکٹر سپیریئر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمان نے بھی شرکت کی۔

پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان نے سپورٹس گالا کے افتتاح کے دوران کہا کہ "سپیریئر صرف ایک کالج نہیں، یہاں تعلیم کے ساتھ طلباء کی تربیت اور کردار سازی پر بھی زور دیا جاتا ہے۔ ہم انہیں سکھاتے ہیں کہ ہار کو جیت میں کیسے بدلا جائے، کیونکہ ہارنا کوئی مسئلہ نہیں، اصل مسئلہ ہار کر کھڑے نہ ہونا ہے۔" انہوں نے یہ بھی کہا کہ "ہم سب پنجابی، سندھی، بلوچی، اور پٹھان ہیں، مگر سب سے پہلے ہم پاکستانی ہیں۔"

اس میلے کا مقصد صرف تفریح نہیں بلکہ طلباء کے اندر موجود فنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا بھی ہے، اور ساتھ ہی ان کو اپنی ثقافت سے جڑنے کا موقع دینا ہے۔ مختلف صوبوں کے رنگارنگ ملبوسات میں ملبوس طلباء نے مارچ پاسٹ کیا اور ثقافتی پرفارمنسز پیش کیں۔ کشمیر اور سندھ ہائوس کے مارچ پاسٹ اور کشمیر کی عکاسی کرتی ہوئی طالبات کی پرفارمنس نے محفل کو چار چاند لگا دیے۔

اس کے علاوہ، سپیریئر گروپ نے پاک فوج کے نوجوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے پرفارمنس دی، جبکہ مختلف کھیلوں کے مقابلے بھی جاری ہیں۔

ٹیگز: