Wed, September 16, 2026

فیس بک نے ایک نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کرایا دیا

فیس بک نے ایک نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کرایا دیا

کیلیفورنیا : فیس بک نے ایک نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کرایا ہے جس کی مدد سے اب آپ اپنی پروفائل فوٹو کو انیمیٹ کر سکتے ہیں۔ میٹا نے اے آئی پر مبنی اس فیچر کا اعلان کیا ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنی پروفائل فوٹو کو چند سیکنڈز میں متحرک بنا سکتے ہیں۔

اس فیچر میں پہلے سے موجود انیمیشنز جیسے "نیچرل"، "پارٹی ہیٹ"، "ویو"، "ہارٹ" اور "کنفیٹی" کے آپشنز شامل ہیں تاکہ آپ اپنی پروفائل فوٹو کو مزید جاندار بنا سکیں۔ میٹا نے یہ بھی بتایا کہ مستقبل میں مزید انیمیشنز کا اضافہ کیا جائے گا، تاکہ ہر صارف اپنی پسند کے مطابق پروفائل فوٹو کو انیمیٹ کر سکے۔

اسی کے ساتھ، فیس بک نے ایک اور نیا فیچر "ری اسٹائل" بھی متعارف کرایا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین اپنی اسٹوریز میں موجود تصاویر کو اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے خاکوں یا کارٹونز میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے بھی مختلف پری سیٹ آپشنز موجود ہوں گے، اور آپ اپنی تصاویر کو اپنی پسند کے مطابق بھی تبدیل کر سکیں گے۔

ٹیگز: