تہران : ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی نے کہا ہے کہ اگر ایران پر حملہ کیا گیا تو یہ جنگ صرف میدان تک محدود نہیں رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر حملہ جنگ کا آغاز سمجھا جائے گا، اور ایرانی میزائل صلاحیتوں پر کوئی مذاکرات نہیں کیے جا سکتے۔
علی شمخانی نے امریکہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو اپنی فوجی طاقت کی نمائش کے بجائے سنجیدگی دکھانی چاہیے، کیونکہ مذاکرات کے ساتھ دھمکیاں دینا امریکی فطرت بن چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے بار بار یہ واضح کیا ہے کہ محدود فوجی حملہ بھی جنگ کا آغاز ہوگا اور یہ جنگ میدان تک نہیں رکیں گی۔