Wed, September 16, 2026

محسن نقوی ایرانی قیادت سے ملاقاتوں کے بعد وطن واپس روانہ

محسن نقوی ایرانی قیادت سے ملاقاتوں کے بعد وطن واپس روانہ

تہران : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا دورۂ ایران مکمل ہوگیا، وہ ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتوں کے بعد اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئے۔

دورۂ ایران کے دوران محسن نقوی نے مشہد میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے دوسری ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور ایران کے باہمی تعلقات سمیت مختلف اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

محسن نقوی نے ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری جنرل محسن رضائی سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ نے وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل کی جانب سے اہم پیغام ایرانی قیادت تک پہنچایا۔

ملاقاتوں میں علاقائی صورتحال، دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

ٹیگز: