Wed, September 16, 2026

پاکستان ایران امریکا مذاکرات کیلئے سفارتی کردار جاری رکھے گا، دفتر خارجہ

پاکستان ایران امریکا مذاکرات کیلئے سفارتی کردار جاری رکھے گا، دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کے لیے پرامید ہے اور دونوں ممالک کے درمیان بات چیت آگے بڑھانے کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

ترجمان کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی ایران کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں خطے کی صورتحال اور سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

باب المندب کی صورتحال پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کمرشل جہازوں پر حملے اور بحری راستوں میں رکاوٹ قابل مذمت ہیں۔ حکومت پاکستان صورتحال کی نگرانی کر رہی ہے اور عالمی قوانین کے تحت میری ٹائم سکیورٹی کی حمایت کرتی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان سعودی قیادت میں بحری اتحاد کے معاہدے کو آپریشنل بنانے کے لیے تیار ہے۔ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ تینوں ممالک کی سکیورٹی کے لیے اہم ہے اور پاکستان معاہدے میں مزید ممالک کی شمولیت کا خیرمقدم کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی گئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مکہ معاہدہ کسی بھی جارحیت کے خلاف مشترکہ دفاع کا معاہدہ ہے۔ معاہدے کے تمام قانونی مراحل پر عملدرآمد جاری ہے، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے قائد ایوان کی حیثیت سے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام میں شامل ہے اور پروگرام کے تین ریویو ہو چکے ہیں۔ اسلام آباد مفاہمت پر عملدرآمد کی ڈیڈ لائن ختم ہونے میں پانچ روز باقی ہیں، جبکہ حکومت پاکستان کے طریقہ کار میں معاہدوں پر دستخط کے لیے مقررہ قانونی اور انتظامی مراحل موجود ہیں۔

ٹیگز: