Wed, September 16, 2026

شگفتہ اعجاز کا زِپ لائننگ کا تجربہ، مداحوں کے دلچسپ تبصرے

شگفتہ اعجاز کا زِپ لائننگ کا تجربہ، مداحوں کے دلچسپ تبصرے

لاہور : اداکارہ شگفتہ اعجاز ان دنوں برطانیہ میں اپنی بیٹی کے ساتھ چھٹیاں گزار رہی ہیں، جہاں وہ مختلف مقامات کی سیر کے ساتھ نئی سرگرمیوں کا بھی تجربہ کررہی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ویلز میں زِپ لائننگ کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کررہی ہے۔

شگفتہ اعجاز نے بتایا کہ ابتدا میں وہ زِپ لائننگ کے لیے تیار نہیں تھیں، تاہم بیٹی انیا کے اصرار پر انہوں نے ہمت کی اور اس مہم جوئی کا حصہ بن گئیں۔ رائیڈ کے بعد اداکارہ نے اسے ایک یادگار اور دلچسپ تجربہ قرار دیا۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے ملے جلے تبصرے کیے گئے۔ کئی صارفین نے اداکارہ کے جوش اور زندگی کو بھرپور انداز میں گزارنے کے جذبے کی تعریف کی، جبکہ کچھ افراد نے ان کی عمر کو مدنظر رکھتے ہوئے تنقید بھی کی۔

دوسری جانب متعدد مداحوں کا کہنا تھا کہ عمر کو نئے تجربات سے لطف اندوز ہونے کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے، البتہ ایسی سرگرمیوں میں حفاظت کو اولین ترجیح دینا ضروری ہے۔

ٹیگز: