Wed, September 16, 2026

لاہور: آن لائن ٹیکسی ایپ کے بہانے شہریوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

لاہور: آن لائن ٹیکسی ایپ کے بہانے شہریوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

لاہور: جیل روڈ سے شہری کا قیمتی سامان لے کر فرار ہونے والے آن لائن ٹیکسی رائیڈ گینگ کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کی مدد سے ملزمان کی شناخت ممکن ہوئی۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 4 رکنی گروہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کا لوٹا گیا سامان برآمد کر لیا۔

ملزمان آن لائن ٹیکسی ایپ کے ذریعے سواریاں بُک کرتے اور موقع پا کر مسافروں کا سامان چرا لیتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گروہ سے مزید تفتیش جاری ہے اور ممکنہ طور پر دیگر وارداتوں کا بھی انکشاف ہو سکتا ہے۔

ٹیگز: