Wed, September 16, 2026

اوور 40 ٹی 20 ورلڈ کپ: کراچی میں شیڈول، ٹیموں کے گروپس کا اعلان

اوور 40 ٹی 20 ورلڈ کپ: کراچی میں شیڈول، ٹیموں کے گروپس کا اعلان

کراچی: پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے تحت ہونے والے اوور 40 ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کے گروپس کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ عالمی ایونٹ 21 نومبر سے کراچی میں شروع ہوگا، جس میں دنیا بھر سے 40 سال سے زائد عمر کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔

ٹورنامنٹ میں دو گروپس بنائے گئے ہیں:

 گروپ ون: پاکستان، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقا، ہانگ کانگ، کینیڈا، یو اے ای
 گروپ ٹو: آسٹریلیا، امریکا، سری لنکا، زمبابوے، سعودی عرب، ریسٹ آف دی ورلڈ

یہ ورلڈ کپ پاکستان میں ویٹرنز کرکٹ کے لیے ایک بڑا موقع تصور کیا جا رہا ہے، جہاں شائقین کو ایک بار پھر اپنے ماضی کے ہیروز کو میدان میں ایکشن میں دیکھنے کا موقع ملے گا۔

ٹیگز: