Wed, September 16, 2026

مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ 1,800 روپے مہنگا

مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ 1,800 روپے مہنگا

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح تک جا پہنچی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونا 1,800 روپے مہنگا ہو گیا، جس کے بعد اس کی قیمت 3 لاکھ 40 ہزار 600 روپے تک جا پہنچی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1,543 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 92 ہزار 9 روپے ہو گئی ہے۔ یہ اب تک کی سب سے زیادہ قیمت تصور کی جا رہی ہے۔

بین الاقوامی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 18 ڈالر مہنگا ہو کر 3,236 ڈالر پر فروخت ہو رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی بے یقینی، افراطِ زر اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ جیسے عوامل سونے کی قیمتوں میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔ سونا محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر خریدا جا رہا ہے، جس سے اس کی مانگ اور قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ٹیگز: