Wed, September 16, 2026

تاجر رشوت دینا چھوڑ دیں، ہم ایماندار افسر لگائیں گے: وزیر خزانہ

تاجر رشوت دینا چھوڑ دیں، ہم ایماندار افسر لگائیں گے: وزیر خزانہ

لاہور : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اگر کاروباری لوگ رشوت دینا بند کر دیں تو ایف بی آر میں کرپشن ختم ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسے افسر لائیں گے جن کی ایمانداری مشہور ہو۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت عام لوگوں کی مدد چاہتی ہے، خاص طور پر تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس فارم آسان بنایا جا رہا ہے جو موبائل سے بھی بھر سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 24 سرکاری ادارے جو ہر سال اربوں کا نقصان کرتے ہیں، ان کی نجکاری کا فیصلہ ہو چکا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ پی آئی اے اب منافع میں ہے اور اس کی نجکاری بھی دوبارہ شروع کی جائے گی۔

ماحولیاتی آلودگی، بڑھتی آبادی اور تعلیم کی کمی جیسے مسائل پر بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ “یہ سب ہمارے اور آپ کے فیصلوں پر منحصر ہے، اگر اب بھی ہم نے قدم نہ اٹھایا تو مستقبل مشکل میں ہوگا۔”

ٹیگز: