Wed, September 16, 2026

پاکستان سپر لیگ  10 کا دوسرا دن ، آج دو شاندار میچز کھیلے جائیں گے

پاکستان سپر لیگ  10 کا دوسرا دن ، آج دو شاندار میچز کھیلے جائیں گے

اسلام آباد :پاکستان سپر لیگ 10 کا دوسرا دن کرکٹ کے شائقین کے لیے دلچسپی سے بھرا ہوگا، کیونکہ آج دو شاندار میچز کھیلے جائیں گے۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان مقابلہ سہ پہر 3:30 بجے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کی نظر پر پہلی جیت پر ہوگی، اور دونوں اپنے بہترین کھلاڑیوں کو میدان میں اتاریں گی۔

دوسرا میچ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں رات 8 بجے ہوگا، جہاں کراچی کنگز کا مقابلہ ملتان سلطانز سے ہوگا۔ کراچی کنگز اس میچ میں جیت کے لیے مکمل طور پر تیار ہوگی، جبکہ ملتان سلطانز اپنے فاتحانہ سفر کا آغاز کرنا چاہے گی۔

پی ایس ایل 10 کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر زبردست آغاز کیا تھا، جس کے بعد کرکٹ کے شائقین میں اور جوش و جذبہ بڑھ گیا ہے۔ آج کے دونوں میچز میں بھی ایکشن کا بھرپور ماحول دیکھنے کو ملے گا۔

ٹیگز: