Wed, September 16, 2026

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026: بنگلہ دیش بھارت میں میچز نہیں کھیلے گا

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026: بنگلہ دیش بھارت میں میچز نہیں کھیلے گا

ڈھاکہ :بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (BCB) نے اعلان کیا ہے کہ اپنی قومی ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے بھارت نہیں بھیجے گا۔ بورڈ کے مطابق بھارت میں سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کی حفاظت کو یقینی بنانا ممکن نہیں۔

بی سی بی نے آئی سی سی سے درخواست کی ہے کہ بنگلہ دیش کے بھارت میں شیڈول میچز کو کسی متبادل مقام، جیسے سری لنکا، منتقل کیا جائے۔

بورڈ کے مطابق یہ فیصلہ مستفیض الرحمان کے آئی پی ایل سے ریلیز ہونے کے بعد پیدا شدہ کشیدگی اور مجموعی سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر لیا گیا ہے۔ بنگلہ دیش حکومت کو اس فیصلے سے آگاہ کر کے رسمی اعلان کیا جائے گا۔

بی سی بی کا کہنا ہے کہ ٹیم مکمل طور پر ورلڈ کپ سے دستبردار نہیں ہو رہی، بلکہ بھارت میں شیڈول میچز میں شرکت نہیں کرے گی۔

ٹیگز: