Wed, September 16, 2026

اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں زلزلہ، لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے

اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں زلزلہ، لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے

 اسلام آباد:اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت 5.5 تھی اور مرکز راولپنڈی سے 60 کلومیٹر دور بتایا گیا ہے۔

پشاور، میانوالی، خوشاب، ایبٹ آباد، مردان، صوابی، ہری پور اور نوشہرہ میں بھی زمین لرز اٹھی۔ لوگ خوف سے گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔

تاحال کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، حکام نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

ٹیگز: