Wed, September 16, 2026

نئے صوبوں پر قومی اسمبلی میں قرارداد کی ضرورت نہیں، سندھ اسمبلی فیصلہ کرچکی: سعید غنی

نئے صوبوں پر قومی اسمبلی میں قرارداد کی ضرورت نہیں، سندھ اسمبلی فیصلہ کرچکی: سعید غنی

کراچی: وزیرِ محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بحث ہوسکتی ہے اور دونوں ایوان قرارداد بھی منظور کرسکتے ہیں، تاہم حتمی فیصلہ متعلقہ صوبائی اسمبلی کی قرارداد کی منظوری سے ہی ممکن ہوگا۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی نئے صوبے کے قیام سے متعلق قرارداد پہلے ہی مسترد کرچکی ہے، اس لیے قومی اسمبلی میں اس معاملے پر قرارداد پیش کرنے کی ضرورت نہیں۔

 انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں کے معاملے پر بات چیت کرنے پر کوئی پابندی نہیں، تاہم جب سندھ اسمبلی پہلے ہی اپنا فیصلہ دے چکی ہے تو قومی اسمبلی میں قرارداد لانے کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔

ٹیگز: