Wed, September 16, 2026

وزارت داخلہ کی 20 نئی گاڑیاں خریدنے کی منظوری

وزارت داخلہ کی 20 نئی گاڑیاں خریدنے کی منظوری

اسلام آباد :وزارت داخلہ نے 20 نئی ریوو ڈالے گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، جن میں 10 گاڑیاں اسلام آباد پولیس اور 10 انتظامی افسران کو دی جائیں گی۔
یہ گاڑیاں اسلام آباد کے 8 اسسٹنٹ کمشنرز، مختلف ایس پیز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، ایس ایس پی آپریشنز اور دیگر متعلقہ افسران کو فراہم کی جائیں گی۔ وزارت داخلہ کے حکام کے مطابق یہ اقدام آپریشنز کو بہتر بنانے اور افسران کو سہولت دینے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: